مرحوم صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی کینیا سے دوحہ پہنچا دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – مرحوم صحافی ارشد شریف ( Arshad Sharif) کا جسد خاکی کینیا سے دوحہ پہنچا دیا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ٹویٹ کے مطابق صحافی ارشد شریف کی میت کو نیروبی سے قطر ائیرویز کی پرواز سے دوحہ پہنچا دی گئی۔ مرحوم صحافی ارشد شریف کی میت رات ایک بجے اسلام آباد پہنچائی جائے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف کے کینیا کے صدر سے گفتگو کے نتیجے میں قانونی امور تیزی سے انجام پائے، شہبازشریف نے واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا، ارشد شریف کینیا میں پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے، کینیا کی پولیس نے واقعہ غلطی فہمی کا نتیجہ قرار دیا۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے کینیا کے صدر سے گفتگو کے نتیجے میں قانونی امور تیزی سے انجام پائے۔ انہوں نے بتایا کہ ارشد شریف کی میت کی کینیا سے روانگی کے موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین نے کئی گھنٹے موجود رہ کر تمام مراحل کی نگرانی کی۔ میت کی روانگی تک نیروبی ایئر پورٹ پر ہی موجود رہیں۔

ارشد شریف کینیا میں پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے، کینیا کی پولیس نے واقعہ غلطی فہمی کا نتیجہ قرار دیا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔