ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے میں گولیاں لگنے سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – سینئر صحافی ارشد شریف( Arshad Sharif) کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ (Post-mortem report ) سامنے آ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارشد شریف کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ان کے جسم کے مختلف اعضا کے نمونے لئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی جسم کے نمونے فرانزک لیب بھیجوا دیئے گئے ہیں جہاں سے رپورٹ کے بعد پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کی اہلیہ اور پولیس کی درخواست پر مرحوم کا پوسٹ مارٹم پمز اسپتال کے آٹھ رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارشد شریف کے دل، گردے، پھیپھڑے، معدے اور جسم میں موجود دھات کے ٹکڑوں کے نمونے سائنس لیب بھجوائے گئے، ان کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے کے بعد دس سے تیس منٹ کے اندر واقع ہوئی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔