امریکی اڈوں پر گفتگو کی تفصیلات نہیں بتا سکتے، جیک سلیوان

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ امریکہ فوجی اور فضائی اڈے پر بات چیت سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کرسکتا۔

ایک بیان میں ، جیک سلیون نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سفارتی ، دفاعی اور انٹلیجنس کی سطح پر بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات چیت صرف پاکستان تک محدود نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک تک بھی ہے۔