رنبیر کپور کی اینیمل نے پہلے دن ہی تاریخ رقم کردی

بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کی فلم اینیمل(Animal) نے پہلے دن دنیا بھر میں 115 کروڑ کا بزنس کرکے تاریخ رقم کردی۔رنبیر کپور کی فلم اینیمل اے ریٹڈ ہے، جس نے چھٹی کے بجائے عام دن 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کی۔رنبیر کپور اینیمل کی پہلے دن دنیا بھر میں 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کے ساتھ شاہ رخ خان کے بعد دوسرے اداکار بن گئے ہیں۔

رنبیر کپور، رشمیکا مندانا، انیل کپور اور بوبی دیول کے مرکزی کرداروں سے مزین فلم اینیمل نے بھارت کے ساتھ دنیا بھر کے باکس آفس پر زبردست کمائی کی۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا دورانیہ 3 گھنٹے 21 منٹ ہے، رنبیر کپور کی فلم نے شاہ رخ خان کی جوان کے 126 کروڑ کے بعد دوسری بڑی اوپننگ کی ہے۔

رنبیر کپور کی فلم اپنی ریلیز کے پہلے ہی دن بھارتی باکس آفس پر نمبر 1 پر پہنچ گئی ہے جبکہ دنیا بھر کے باکس آفس پر سرفہرست فلموں کی لسٹ میں شامل ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اینیمل فلم بینوں کی تمام توقعات سے زیادہ بہتر ثابت ہوئی، خاص طور پر تیلگو میں سندیپ ریڈی وانگا فیکٹر کی وجہ سے لوگ فلم دیکھنے سنیما گھر پہنچے۔

اینیمل(Animal) نے بھارت میں مجموعی طور پر 75 کروڑ اور دنیا بھر میں 39 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔