مہنگائی کے باعث امریکیوں میں غصہ، بائیڈن حکومت کو وسط مدتی انتخابات میں شکست کا خوف

نیو یارک (نیوز ڈیسک) – مہنگائی کے باعث امریکیوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ بائیڈن (Joe Biden ) حکومت کو وسط مدتی انتخابات میں شکست کا خوف ستانے لگا۔

امریکا میں مہنگائی کے باعث صدر بائیڈن سیاسی طور پر مشکل کا شکار ہو گئے۔ بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک میں وسط مدتی انتخابات ڈیموکریٹ کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔ مڈ ٹرم الیکشن میں ڈیموکریٹس کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول کھو سکتے ہیں۔

بائیڈن انتظامیہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے قانون سازوں کا جھکاؤ ریپبلکن کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ریپبلکن بائیڈن کی صدارت کے اگلے دوسال مشکل بنا سکتے ہیں۔ ریپبلکن اسقاط حمل، پولیسنگ اور بائیڈن کی دیگر ترجیحات پر قانون سازی کو روکیں گے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریپبلکن امیگریشن اور اخراجات کو روکنے کے لیے نئے قوانین پر زور دیں گے۔ صدر کے بیٹے کے کاروباری لین دین اور نجی زندگی کے بارے میں بھی تحقیقات کا امکان ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔