امریکی سابق باکسر اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا

نیویارک (نیوز ڈیسک) برطانوی نژاد امریکی سابق کک باکسر اور انٹرنیٹ کی دنیا کی متنازع شخصیت اینڈریو ٹیٹ (Andrew Tate ) نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرنے کی خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ اینڈریو ٹیٹ سوشل میڈیا پر اپنے غیرمناسب، برے رویے کے سبب کافی شہرت رکھتے ہیں، اُنہیں منفی رویے کے سبب ٹک ٹاک کی دنیا کی متنازع شخصیت بھی قرار دیا جاتا ہے۔

اینڈریو ٹیٹ نے رواں ہفتے کے آغاز، 24 اکتوبر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسلام قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ساتھ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ مسجد میں نماز ادا کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

35 سالہ اینڈریو ٹیٹ کا اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھنا تھا کہ اللّٰہ کی محبت، دل کی طاقت، دل کا رزق اور دل کا نور ہے۔

اینڈریو ٹیٹ کا اپنے حالیہ بیان میں اسلام قبول کرنے سے متلعق کہنا تھا کہ میں مسلمان ہوں اور کوئی بھی عیسائی جو اچھائی پر یقین رکھتا ہے اور برائی کے خلاف حقیقی جنگ کو سمجھتا ہے اِسے بھی مذہب تبدیل کر لینا چاہیے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی سابق کِک باکسر اینڈریو ٹیٹ نے اسلام کو دنیا کا آخری اور سچا مذہب قرار دیا تھا اور اب انہوں نے نماز پڑھتے ہوئے اسلام قبول کرنے کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔