میزبان عامر لیاقت حسین(Amir Liaqat) کی جانب سے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ ملِک کو الزامات لگانے اور لیک ویڈیو کی گواہ بننے پر معاف کر دیا گیا۔
عامر لیاقت حسین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز کافی متحرک نظر آئے، انہوں نے اپنی لیک ویڈیو پر بھی ردِ عمل دیا اور اداروں سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔
میں رضائے الہی اور خوشنودی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطرعزتوں کے محافظ کو گواہ بنا کردانیہ کومعاف کرتا ہوں اور اللہ سے ملتجی ہوں کہ وہ بھی اسے معاف فرمادے !! میں تیرا یہ حکم بجالایا
ھُنَ لباسُ لَکُم وَانتُم لِباسُ لھُنّ
وقت مقررہ پرتجھ سے اطمینان والی موت کاطلب گار ہوں
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 11, 2022
عامر لیاقت حسین کا دانیہ ملِک سے متعلق ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’میں رضائے الہٰی اور خوشنودی رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطرعزتوں کے محافظ کو گواہ بنا کر دانیہ کومعاف کرتا ہوں اور اللّٰہ سے ملتجی ہوں کہ وہ بھی اسے معاف فرمادے !! میں تیرا یہ حکم بجالایا۔‘
انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’وقتِ مقررہ پرتجھ سے اطمینان والی موت کاطلب گار ہوں۔‘
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز اپنی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’سب پوچھ رہے ہیں کہ برہنہ ویڈیو پر آپ کا مؤقف کیا ہے؟ جواب یہ ہے کہ جن کی ذمہ داری تھی کہ کسی کی عزت نہ اچھالی جائے اور ایسی ویڈیوز لگانے والوں کوگرفتار کیا جائے ان کا مؤقف کیا ہے۔‘
مزید پڑھیں :- https://hummarkhor.com/aamir-liaquat-hussain-3/