امریکا کا چین کے مقابلے میں بھارت کو دفاعی اتحادی بنانے کا فیصلہ

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکا نے چین کے مقابلے میں بھارت کو دفاعی اتحادی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔چین سے متعلق امریکا کی جانب سے نئی دفاعی حکمت عملی جاری کردی گئی ہے، امریکی حکمت عملی رپورٹ کے مطابق چین اور روس کے تعلقات بڑھ رہے ہیں۔ چین سے مقابلے کے لیے دفاع کو مضبو ط کیا جائے گا۔ امریکا اور بھارت مل کر چین کا مقابلہ کریں گے۔

چین کے بھارت پر حملے کی صورت میں امریکا بھارت کی مدد کرے گا۔ چین دنیا کا واحد ملک ہے جو ورلڈ آرڈر کو بدل سکتا ہے اور اس کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔ چین کے پاس ورلڈ آرڈ بدلنے کے لیے معاشی، سفارتی اور عسکری ٹیکنالوجی موجود ہے۔

امریکی نیشنل اسٹرٹیجک رپورٹ میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔
امریکا تعصب کی عینک لگانا بند کرے، چین
ادھر چین کا کہنا ہے کہ امریکا کو چین سے معاملات کرتے وقت تعصب کی عینک نہیں لگانی چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلیفون پر بات چیت میں چینی وزیرخارجہ وانگ ای کا کہنا تھا کہ چین سے معاملات میں امریکا کو متعصب نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چین سے متعلق اندازوں میں امریکا تعصب کی عینک لگانا بند کرے، چین کی داخلی اور خارجی پالیسیاں صاف اور شفاف ہیں اور چین کے اسٹریٹجک ارادے بھی واضح ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔