ڈالر کے عروج کا سفر آج بھی جاری

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر(dollar) کے عروج کا سفر جاری ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر(dollar) 223 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 160 پوائنٹس کے اضافے سے 42509 ہو گیا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔