ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی

Breaking News: گزشتہ کئی روز سے امریکی ڈالر مسلسل اپنی قدر کھو رہا ہے، اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ استحکام کی جانب گامزن ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں کمی آنا شروع ہوئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 44 پیسے سستا ہونے کے بعد 220 روپے 45 پیسے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 220 روپے 89 پیسے کا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 226 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
ڈالر کی قدر کم ہونے اور روپے کو استحکام ملنے کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 225 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41490 پر آ گیا ہے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔