ڈالر آج صبح مزید مہنگا

Breaking News: امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ اپنی قدر کھوتا جا رہا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 86 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 219 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔

انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 218 روپے 89 روپے پر بند ہوا تھا۔

اُدھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 226 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے 70 پیسے کا ہو گیا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تاہم اس وقت ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 17 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41772 پر آ گیا ہے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔