مسلسل دو روز مہنگا ہونے کے بعد ڈالر(Dollar) روپے کے مقابلے میں پھر سستا ہو گیا۔کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر(Dollar) ایک روپے سستا ہونے کے بعد 280 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 251 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد انڈیکس 49 ہزار683 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔