علی ظفر ڈیفا ایوارڈ کے بعد آسکر کیلئے پر امید

پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر(Ali Zafar) ڈیفا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد آسکر کے حصول کے لیے پُر امید ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے اسٹوری شیئر کی اور اہلیہ عائشہ فاضلی کا ہر اچھے اور برے وقت میں ساتھ نبھانے پر شکریہ ادا کیا۔

علی ظفر(Ali Zafar) نے اہلیہ سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ایک مرد اپنی اہلیہ کے بغیر کچھ نہیں ہے، عائشہ فاضلی ہر اچھے بُرے وقت میں میرے لیے اور میرے ساتھ ہونے پر آپ کا شکریہ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اگلا اسٹاپ آسکرز‘۔

گلوکار کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا اسٹوری چند ہی منٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

خیال رہے کہ علی ٖظفر نے حال ہی میں دبئی میں منعقدہ ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (ڈیفا) میں رواں سال کے ’پاکستان میں بہترین گلوکار‘ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔