پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل گلوکار، اداکار اور ماڈل علی ظفر (Ali Zafar)نے گزشتہ دو برسوں کی طرح اس بار بھی نعتیہ کلام پیش کر دیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے گلوکار نے شہرہ آفاق نعت ’فاصلوں کو تکلف‘ کو اپنی آواز میں شیئر کردیا۔
انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس کلام کو دل کے قریب ترین قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک ایسی نعت جو نہ صرف پرانی یادوں کو تازہ کرتی ہے بلکہ مکہ اور مدینہ کی سیر کے دوران روحانی حُسن کو بھی بیان کرتی ہے۔
Assalamu Alaikum, friends (May peace be upon you). The holy month of fasting and cleansing our mind, body, and soul is here. The opportunity to connect and reconnect on a deeper level with our creator is here.
I’m humbled to share with you my rendition https://t.co/WOpzE4yI60… pic.twitter.com/xmJsIq4vVn
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 23, 2023
انہوں نے خود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان مقدس مقامات پر انسان جاکر تبدیل ہوجاتا ہے، میں نے ان مقدس سر زمین پر تبدیلی کو خود محسوس کیا ہے، یہ صرف محسوس کیا جا سکتا ہے، انہیں الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا اور مجھے یقین ہے کہ جو اس کا تجربہ خود رکھتے ہیں وہ مجھ سے متفق ہوں گے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اس مقدس سر زمین پر جاکر یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے کندھوں سے دنیا کا بوجھ اُتر جاتا ہے۔ یہ ہم تمام زائرین کو یاد کرواتے ہیں کہ ہم ایک مقدس سفر پر ہیں، جہاں ہم اپنے آپ سے آگے کی تلاش میں ہوتے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کلام تمام سننے والوں کو اس مقدس سفر کی یاد یا احساس دلائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل انہوں نے 2021 کے رمضان میں ’بلغ العلیٰ بکمالہ‘ اور 2022 میں ’مولا‘ ریلیز کیا تھا۔