علی محمد خان اور شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی محمد خان (Ali Muhammad Khan) کو اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق علی محمد خان کو جیل سے رہائی کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے گرفتار کیا ہے۔جیل حکام نے علی محمد خان(Ali Muhammad Khan) کو تھوڑی دیر قبل لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ کے احکامات پر رہا کیا تھا۔

اس سے قبل پولیس نے شہریار آفریدی کو بھی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری طرف ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شہریار آفریدی کی نظر بندی کے آرڈر جاری کردیے ہیں۔لیکن پولیس شہریار آفریدی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئی۔

اس سے قبل جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما کو نظر بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا کیا گیا تھا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔