العزیزیہ ریفرنس، آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی العزیزیہ(Al-Azizia reference) اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی سزا بڑھانے کی نیب اپیل پر بھی سماعت ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ 24 دسمبر 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس(Al-Azizia reference) میں7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔