پہلے مریم نواز وطن واپس آئیں گی، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال(Ahsan Iqbal) نے کہا ہے کہ پہلے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپس آئیں گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ملک میں عام انتخابات کی مہم ہوگی، تو اس کی قیادت کرنے کے لیے نوازشریف بھی واپس آجائیں گے۔

قبل ازیں ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بلدیاتی اداروں کا قتل عام کیا لوگ اس کا حساب لیں گے، جو کانٹے ہم چن رہے ہیں وہ عمران خان پھیلا کر گئے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔