افغان سرزمین کسی کیخلاف استعمال کرنیکی اجازت نہیں دینگے، افغان طالبان کی امریکا کو یقین دہانی

دوحہ (نیوز ڈیسک) – افغان طالبان ( Afghan Taliban) نے امریکا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ افغان سرزمین کسی کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

افغان طالبان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے دوحہ میں امریکی حکام سے ملاقات کی ہے، ملاقاتوں میں افغان حکومت کی نمائندگی اسلامی امارت افغانستان کے انٹیلیجنس چیف مولوی عبدالحق واثق سمیت جنرل ڈائریکٹر انٹیلیجنس نے کی، جب کہ امریکی وفد میں سی آئی اے سمیت وائٹ ہاؤس کے نیشنل سکیورٹی کونسل اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام شامل تھے۔

ملاقاتوں میں طالبان نے امریکی حکام کو واضح کیا کہ اسلامی امارت دوسروں کی جنگ نہیں لڑے گی۔ طالبان حکام نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خواہ وہ امریکی اتحاد کا حصہ نہ بھی ہو۔

افغان ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے بھی طالبان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ افغانستان میں کسی عسکری گروہ کی مالی امداد نہیں کریں گے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہمارخور وزٹ کریں۔