زندگی میں اذان جیسے بیٹے کا ہونا خوش قسمتی ہے، عدنان سمیع خان

پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان(Adnan Sami Khan) کا کہنا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ اللّٰہ نے مجھے اذان جیسا بیٹا دیا۔عدنان سمیع خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بیٹے اذان کے بارے میں کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ اذان میری زندگی کا حصّہ ہے اور وہ پوری توجہ کے ساتھ بہت اچھا کام کررہا ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کی تربیت بہت اچھی ہوئی ہے تو میں اپنی زندگی سے بہت خوش ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں ہر چیز کے لیے خدا کا شکر گزار ہوں جوکہ اس نے مجھے عطا کی اور خاص طور پر اس لیے کہ مجھے اذان جیسا بیٹا دیا۔

واضح رہے کہ اذان سمیع خان(Adnan Sami Khan) گلوکار عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے ہیں۔ زیبا بختیار اور عدنان سمیع 1993ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم 1997ء میں کچھ وجوہات کی بنا پر دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔