عامر لیاقت وائرل ویڈیوز کیس، دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد

عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل (Aamir Liaquat viral videos case)کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کر دی، دانیہ شاہ نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے کیس کے گواہوں کو 2 فروری کو طلب کر لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمہ پر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ ملزمہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔