حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان سیاسی روابط بحال (Government and PTI Resume Talks) ہو گئے ہیں۔ دونوں جماعتوں نے سیاسی مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کے فورم کو استعمال کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اور صاحبزادہ حامد رضا نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے مذاکرات کے لیے پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کی تجویز دی، جسے حکومت اور تحریک انصاف دونوں نے قبول کر لیا۔ طے پایا ہے کہ مذاکرات بغیر کسی پیشگی شرط کے ہوں گے۔
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات (Government and PTI Resume Talks) کا مقصد ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کو کم کرنا اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتیں جلد مذاکراتی کمیٹیوں کے ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دیں گی۔
یہ ملاقات اسپیکر ہاؤس میں ہوئی، جبکہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور وکیل سلمان اکرم راجا نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی سے مشاورت کی تھی
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔