جناح ہاؤس حملہ: عدالت نے خواتین سمیت 8 پی ٹی آئی کارکنان کو بے گناہ قرار دے دیا۔

جناح ہاؤس حملہ (Jinnah House Attack) اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جے آئی ٹی کی تحقیقات کے بعد 8 پی ٹی آئی کارکنوں کو بے گناہ قرار دے دیا۔ ان میں خواتین کارکنان بھی شامل ہیں جنہیں عدالت نے صفائی دی۔ عدالت کے جج، منظر علی گل نے سماعت کی اور توصیف خانم، سعدیہ ایوب، ثروت شاہد، نادرہ عمر، وحید الرحمٰن، ساجد، بلال اور فرحانہ فاروق کو بے گناہ قرار دیا۔

جناح ہاؤس حملہ (Jinnah House Attack) اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بے گناہ قرار پانے کے بعد ملزمان کے وکلاء نے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ضمانت کی درخواستیں نمٹا دیں۔

جے آئی ٹی کی تفتیش میں احسان نیازی کی بہن حاجرہ نیازی، سید فاطمہ حیدر، بینا ذیشان اور رخسانہ نوید کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کر دی اور ضمانت کے حوالے سے دلائل طلب کیے ہیں۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، جس پر کارروائی جاری ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔