حقانی نیٹ ورک کے رکن اور افغان وزیر خلیل الرحمان حقانی کابل دھماکے میں ہلاک-

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خودکش دھماکے کے نتیجے میں افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی ( Minister Khalil Ur Rehman Haqqani ) جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق، خلیل الرحمان حقانی کے بھتیجے انس حقانی نے ان کی وفات کی تصدیق کی۔

رپورٹس کے مطابق، یہ دھماکا کابل میں وزارت برائے مہاجرین کے دفاتر میں ہوا، جہاں حکومت کے وزیر خلیل الرحمان حقانی ( Minister Khalil Ur Rehman Haqqani ) اس وقت موجود تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں مزید ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ افغان نیوز ایجنسی "خاما” نے تصدیق کی ہے کہ یہ دھماکا خودکش تھا اور واقعے کے وقت خلیل الرحمان حقانی مسجد کی طرف جا رہے تھے۔ تاہم، دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے ابھی تک قبول نہیں کی۔

اس حملے کو طالبان حکومت کے قیام کے بعد افغانستان میں طالبان کے لیے ایک سنگین نقصان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ خلیل الرحمان حقانی، جو معروف حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی تھے، طالبان حکومت کے اہم رکن تھے۔ وہ موجودہ وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا بھی تھے۔

اس واقعے کے بعد افغانستان میں سیکورٹی کی صورت حال پر مزید سوالات اٹھ رہے ہیں، اور طالبان حکومت کو ایک نئے چیلنج کا سامنا ہے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔