معروف ٹیلی کام آپریٹر زونگ فورجی(Zong 4G) ،ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے، ڈی کوڈ کے ساتھ شراکت میں، ایک سستی ڈیوائس ڈیٹا بنڈل پیش کر رہا ہے۔ یہ اقدام ملک میں کنیکٹیویٹی کی رسائی میں اضافہ، تیز رفتار انٹرنیٹ، ڈیجیٹل معیشت میں شراکت کے ساتھ ساتھ کاروبار، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال جیسی ضروری آن لائن سروسز تک رسائی کو بہتر بنانے اور عوام کے لیے4G کو مزید قابل رسائی اور سستی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں زونگ کے کسٹمر سروس سینٹرز پر دستیاب یہ ڈیوائس 21,999روپے میں پیش کی جارہی ہے جس میں چھ ماہ کے لیے 12GBمفت ڈیٹا بھی شامل ہے۔اس آفر کی بدولت صارفین اب پاکستان کے معروف 4Gنیٹ ورک پر بلاتعطل کنیکٹیویٹی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
حال ہی میں متعارف کرائے گئے نئےCygnal 4 Lite کو بغیر کسی رکاوٹ کے 4G کا تجربہ پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔Cygnal 4 Liteکے کارکردگی اور ویلیو سے بھرپو خصوصیات سے لیس اہم فیچرز میں 6.6 ایچ ڈی ڈسپلے،8GB RAM،64GB ROM (256GB تک قابل توسیع)،ٹائپ سی سپورٹ کے ساتھ 5000mAhبیٹری شامل ہیں۔
زونگ فورجی (Zong 4G) کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ ساجد منیر نے کہاکہ،”کنیکٹیویٹی کو ملک کے ہر کونے تک پہنچنا چاہیے، لیکن صرف رسائی ہی کافی نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سستی ہونا بھی ضروری ہے۔اگرراہ میں حائل رکاوٹوں کو دور نہیں کیا گیا تو ہماری نیٹ ورک کی توسیع کی کوششیں بے سود ہو جائیں گی۔یہ آفر ان رکاوٹوں کو توڑنے کی طرف ایک قدم ہے۔“
جولائی میں Cygnal 3 Lite کے کامیاب آغاز کے بعد Cygnal 4 Lite آئندہ سال فورجی کی سستی ڈیوائسز کی سیریز متعارف کرانے کے لیے زونگ فورجی کی حکمت عملی کاحصہ ہے۔ یہ کوششیں زونگ کے مسلسل جدت طرازی کے عزم اور متنوع کسٹمر بیس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زونگ فورجی کے ہدف کا ثبوت ہیں۔