توشہ خانہ کیس 2 میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی-

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس 2 (Tosha Khana case 2) کی سماعت کے دوران ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہوئی، جہاں عمران خان کو پیش کیا گیا۔ عمران خان نے عدالت سے وکیل مقرر کرنے کے لیے مزید وقت کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے انہیں وکلا سے مشاورت کے لیے 31 اکتوبر کا وقت دے دیا۔ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا۔

دریں اثنا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں بریت کیس کی سماعت کو 10 دن کے لیے ملتوی کر دیا۔ بشریٰ بی بی کی بلغاری جیولری سیٹ کیس میں ضمانتی مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور ہونے کے باوجود ریلیز آرڈر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں رہائی نہ مل سکی۔ یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کو رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس (Tosha Khana case) میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، اور انہوں نے 9 ماہ کا عرصہ جیل میں گزارا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔