بلوچستان (Balochistan) کے ضلع پنجگور اور ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈیم کے عملے پر حملہ کیا جس میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے، اور لیویز نے ان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت (Balochistan) کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی، اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب، ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نصیر آباد میں مبینہ طور پر سیاہ کاری کے معاملے پر ایک خاتون سمیت دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے اس واقعے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔