44 گرین لائن بسیں 18 ستمبر کو چین سے کراچی پہنچیں گی

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گرین لائن بس منصوبے کے لیے 44 بسوں کی پہلی کھیپ 18 ستمبر کو چین سے کراچی پہنچے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں گرین لائن بسیں سرجانی سے کراچی میں نمائش چورنگی تک چلیں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گرین لائن بسوں میں خواتین اور معذور افراد کے لیے مخصوص نشستیں ہوں گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گرین لائن منصوبے کے پہلے مرحلے کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص کی گئی ہیں۔