پنجاب کے تمام دفاتر میں 50 فیصد عملہ بلایا جائے: عدالت

لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کی وجہ سے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

عدالت نے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 400 پرٹیکیولیٹ میٹرز آلودگی سے زائد والے علاقوں میں اسکول بند کرنے کی تجویز رد کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت میں اسموگ ایمرجنسی پلان پیش کیا۔
عدالت نے پی ڈی ایم اے کے دفتر میں اسموگ سیل قائم کرنے کی ہدایت کی اور اسموگ کے تدارک کے لیے ٹریفک پلان طلب کرتے ہوئے ایمرجنسی کال لائن قائم کرنے کا بھی حکم دیا۔ ایمرجنسی لائن کے ذریعے کوئی بھی شہری ٹریفک جام کی شکایت کر سکے گا۔

جوڈیشل واٹر کمیشن نے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 500 پرٹیکیولیٹ میٹرز سے زائد آلودگی والے علاقوں میں تمام صنعتی یونٹس بند کرنے کی بھی سفارش کی۔