حکومت نے اگست 2018ء سے نومبر 2021ء تک پٹرولیم مصنوعات پر کتنا سیلز ٹیکس لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
سینیٹ اجلاس میں وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات پر 3 سال 4 ماہ میں لیے گئے سیلز ٹیکس سے متعلق تحریری جواب دے دیا۔
وزارت خزانہ کے جواب کے مطابق اگست 2018ء میں پٹرول پر 9 روپے 50 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 22 روپے سیلز ٹیکس تھا۔
تحریری جواب کے مطابق اس دورانیے میں کیروسین آئل پر 6 اور لائٹ ڈیزل پر 1 روپے سیلز ٹیکس تھا۔
سینیٹ اجلاس میں وزارت خزانہ نے اپنے جواب کے ذریعے بتایا کہ جنوری 2019 میں پٹرول پر 17 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر17 روپے سیلز ٹیکس تھا۔
جواب کے مطابق اسی دورانیے میں کیروسین آئل پر 17روپے اور لائٹ ڈیزل پر 50 پیسے سیلز ٹیکس تھا۔
وزارت خزانہ نے اپنے جواب میں مزید بتایا کہ نومبر2021 میں پٹرول پر1 روپے 43 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور کیروسین آئل پر 6 روپے75 پیسے اور لائٹ ڈیزل پر 20 پیسے سیلز ٹیکس ہے۔