18 سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کی پاکسستان آمد

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد کل شام (10 ستمبر) پاکستان پہنچے گی جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 10-11 ستمبر کی رات پاکستان پہنچے گی جس کے لیے سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات اپنی صلاحیت کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ گی۔

قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا کووڈ ٹیسٹ ہوا۔ کھلاڑی 10 ستمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کر سکیں گے.