وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس
وزیراعلیٰ نے 15 نئی یونیورسٹیوں کے قیام پر پیشرفت کا جائزہ لیا.پنجاب میں نئی یونیورسٹیوں کے قیام پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور جوائنٹ ونچر موڑ پر غو بھی کیا گیا. سمارٹ یونیورسٹی کا کونسپٹ متعارف کرانے کا فیصلہ،صوبہ بھر میں کالج ٹیچر انٹرن (CTI) کی مزید بھرتیوں کی اصولی منظوری دی گی ، راجن پورمیں انڈس یونیورسٹی بننے سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا،یونیورسٹی آف مظفر گڑھ، لیہ، بھکر، حافظ آباد اور بہاولنگر کا قیام بھی عمل میں لایاجائے گا، یہ بھی فیصلہ ہواکہ شیخوپورہ، قصور، اٹک، گوجرانوالہ اور دیگر اضلاع میں بھی یونیورسٹیز بنائی جائیں گی.اس فیصلہ سے ڈیرہ غازی خان میں یونیورسٹی آف تونسہ اور ویمن یونیورسٹی بننے سے محرومیوں کا ازالہ ہوگا.
صوبہ بھر میں ہائر ایجوکیشن کے 197 ترقیاتی منصوبے 15 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے