دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 47 کروڑسے بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 21 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 47 کروڑ7 لاکھ 37 ہزار 875 ہوگئی۔امریکہ 7 کروڑ97 لاکھ 34ہزار788 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ30 لاکھ 9 ہزار390 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ 96 لاکھ 37 ہزار 814 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ 23 ہزار 239 ، برطانیہ میں 2 کروڑ 2 لاکھ 43 ہزار 940 ،جرمنی میں 1 کروڑ 88 لاکھ 9 ہزار 998 اور روس میں 1 کروڑ 73 لاکھ 27 ہزار 694 تک پہنچ گئی ہے۔

ترکی میں 1 کروڑ46 لاکھ 93 ہزار 917 تک پہنچ گئی ہے۔ اور اٹلی میں 1 کروڑ 38 لاکھ 61 ہزار 743 مصدقہ کیسز ہیں۔