راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کو غدار نہیں کہتے، لیکن مشرف نے جو کچھ کیا وہ غداری کے مترادف ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا اتوار کو ہونے والا جلسہ تاریخی ہو گا۔
شازیہ مری نے کہا کہ سانحہ کار ساز کے شہداء نے ملک میں جمہوریت کے لئے جان دی، کل ہونے والے جلسے سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقصد عوام کی بھلائی ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، اگر یہ چور مزید مسلط رہے تو ملک کا نقصان ہوگا۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار