دبئی(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی نے میچز میں سخت گرمی اور حبس کے باعث اوس پڑنے سے بال کی گرپ میں دشواری کا حل تلاش کرلیا۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز کے دوران ڈیو فیکٹر نے اہم کردار ادا کیا، یہی ڈیو فیکٹر ورلڈ کپ کے میچز پر اثر انداز ہوسکتا ہے ۔انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کا کہنا ہے کہ ہم سوچ رہے ہیں کہ پریکٹس کے دوران گیند کو پانی سے بھری بالٹی میں ڈال کر پریکٹس کی جائے۔ڈیوڈ ولی نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ تجربہ ٹھیک نہ ہو لیکن اس ورلڈ کپ میں ڈیو فیکٹر بہت اہم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جتنی اوس پڑ رہی ہے بولرز خاص طور پر اسپنرز کے لئے گیند گرپ کرنا مشکل ہے اس لئے اس کا کوئی حل نکالنا ہوگا۔
بریکنگ
- •طاقتوروں کو این آر او دیا جائے گا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں، عمران خان
- •وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا سپریم کورٹ رجوع کرنیکا فیصلہ
- •لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، اسے تسلیم کرتے ہیں، عطا تارڑ
- •عدالتی فیصلے نے سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا: فواد چودھری
- •جرمن سفیر نے پاکستان کو ’خدا حافظ‘ کہہ دیا