کے ٹو سر کرنے والے کوہ پیما گل حسن کراچی کے جناح اسپتال میں زیرِ اعلاج ہیں۔
جناح اسپتال کے حکام کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کوہ پیما گل حسن کو اسپتال میں طبی امداد جاری ہے۔
جناح اسپتال کے حکام نے بتایا ہے کہ گل حسن کو پاؤں میں تکلیف اور کڈنی فیلیئر کا سامنا ہے۔
جناح اسپتال کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوہ پیما گل حسن کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں اسپتال میں مکمل طبی امداد و سہولتیں دی جا رہی ہیں۔