کیلیفورنیا ، جنگلات میں لگنے والی آگ 12سو ایکٹر پر پھیل گئی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست شمالی کیلیفورنیا کے حکام نے جنگلات میں لگنے والی آگ کے وسیع رقبے 12سو ایکٹر پر پھیل جانے کے باعث 4ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کیلیفورنیا میں لگی جنگل کی آگ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1200 ایکڑ (4.9 مربع کلومیٹرز) تک پھیل گئی، جس کے باعث4ہزار سے زیادہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے

۔کیلیفورنیا کی محکمہ جنگلات اور آگ کے تحفظ کے ترجمان رابرٹ فاکس ورتی نے کہا کہ آگ گذشتہ رات ریڈنگ شہر سے 19 کلومیٹر شمال میں لگی۔ شاستا کائو نٹی شیرف کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ فان فائر نے 4ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے جبکہ آگ سے ملحقہ علاقوں میں 30ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ رابرٹ فاکس ورتی نے کہا کہ 9ہزار سے زیادہ فائر فائٹرز کو 10بڑے اور فعال جنگل کی آگ کو قابو کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

ریاست میں جنگل کی آگ نے رواں3 ہزار671 مربع میل رقبے کو جلا کر راکھ کردیا ہے ، جس سے 3 ہزار 200 سے زیادہ گھر ، تجارتی املاک اور دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔