قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے دورے کی اچانک منسوخی پر سوال کیا کہ کیا آپ کو اپنے فیصلے کے اثرات کا اندازہ ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ تمام تر سیکیورٹی کی یقین دہانیوں کے باوجود ایک مذاق یا افواہ پر سیریز ملتوی کرنے کے نیوزی لینڈ بورڈ کے اتنے بڑے فیصلے پر حیران ہوں
On a HOAX threat you have called-off the tour despite all assurances!! @BLACKCAPS do you understand the IMPACT of your decision?
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 17, 2021
نہوں نے نیوزی لینڈ بورڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اپنے فیصلے کے اثرات جانتے ہیں؟
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورۂ پاکستان ختم کردیا۔