کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر آئی پی ایل منسوخ ہوتی ہے یا نہیں، مائیکل وان کا پر رد عمل

روالپنڈی(سپورٹس ڈیسک)سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں اب آئی پی ایل مانچسٹر ٹیسٹ کی طرح منسوخ ہوتی ہے یا نہیں۔آئی پی ایل میں ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر ردعمل دیتے ہوئے مائیکل وان نے کہا کہ گارنٹی دیتا ہوں کہ آئی پی ایل منسوخ نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ سن رائزرز حیدرآباد کے بولر ناترجن کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔