کورونا وائرس، امریکی ہوائی اڈوں پر اقدامات سخت

کورونا وائرس کے افریقی قسم اومی کرون سے نمٹنے کے لیے امریکی ہوائی اڈوں پر اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بظاہر تمام ممالک سے امریکہ جانے والوں کو اب بورڈنگ سے ایک دن پہلے کورونا ٹیسٹ دینا ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن جمعرات کو کورونا وائرس سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب امریکی ادارے ایف ڈی اے نے کورونا وائرس کے خلاف پہلی دوا کی منظوری دے دی ہے جو ممکنہ طور پر جلد دستیاب ہو جائے گی۔

سی ای او موڈرنا نے کہا کہ موجودہ ویکسین اومی کرون کے خلاف موثر نہیں ہے۔