کوررونا کے باعث دسویں اور بارہویں جماعت کو گریس مارکس

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) دسویں اور بارہویں جماعت کے رزلٹ کے اعلان کے معاملے پر پنجاب کابینہ نے گریس مارکس دینے اور رزلٹ سے متعلق پالیسی کی منظوری دے دی ہے جبکہ کابینہ نے منظوری کے بعد سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نویں اور دسویں کلاس کے رزلٹ کے اعلان کے معاملے پر صوبائی کابینہ نے تھرو سرکولیشن گریس مارکس دینے اور رزلٹ کے اعلان سے متعلق پالیسی کی منظوری دیدی ہے، پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجوا دی گئی ہے ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی منظوری کے بعد ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے دو روز میں رزلٹ کا اعلان کردیا جائے گا جبکہ پنجاب بورڈز کی جانب سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ جماعت کا رزلٹ تیار کرلیا گیا تھا مگر صرف کابینہ سے پالیسی کی منظوری کا انتظار تھا۔

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری کے مطابق کوررونا کے باعث کچھ بچوں کو گریس مارک دینے سے متعلق پالیسی بنائی گئی تھی،ہماری ڈیڈ لائن ہے کہ ہر صورت 16اکتوبر سے پہلے پہلے رزلٹ کا اعلان کردیا جائے۔

میٹرک اور انٹر کے رزلٹ کا معاملہ طے پا گیا پرموشن پالیسی منظور کر لی گئی تمام سٹوڈنٹس کو پاس کر کے ٪33 مارکس دیئے جائیں گے رزلٹ دو دن بعد جاری کیا جائے گا کل تک نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا تمام سٹوڈنٹس کو مبارکباد