چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ہمارا بورڈ مشکل حالات میں افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کھڑا ہے، امید ہے افغانستان خواتین کرکٹ کے مستقبل کے لیے اہم فیصلہ کرے گا، چیئرمین پی سی بی نے پاکستان میں خواتین کے لیے پاکستان سپر لیگ منعقد کروانے کا عندیہ بھی دے دیا۔
افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کرکٹ فی الحال مشکلات کا شکار ہے لیکن دیگر کرکٹ بورڈز کی طرح پی سی بی بھی افغانستان کرکٹ کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے لیے خواتین کی کرکٹ کے حوالے سے آئندہ 6 ماہ اہم ہیں، آئی سی سی نے افغانستان میں باصلاحیت کرکٹرز کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے فنڈنگ کا سلسلہ مکمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے پاکستانی خواتین کرکٹرز کے لیے پاکستان سپر لیگ شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا اور کہاکہ پاکستان میں لڑکیوں کے لیے اسکول اور کالج میں کرکٹ کا کوئی نظام نہیں ہے، خواتین کی کرکٹ پاکستان کرکٹ کا ایک اہم پہلو ہے۔
بریکنگ
- •طاقتوروں کو این آر او دیا جائے گا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں، عمران خان
- •وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا سپریم کورٹ رجوع کرنیکا فیصلہ
- •لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، اسے تسلیم کرتے ہیں، عطا تارڑ
- •عدالتی فیصلے نے سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا: فواد چودھری
- •جرمن سفیر نے پاکستان کو ’خدا حافظ‘ کہہ دیا