کرسٹیانو رونالڈو کی جرسی سعودی خاتون نے 3 کروڑ روپے میں خرید لی-

سعودی عرب کے شہر جدہ میں 26 اور 27 جنوری کو ہونے والی کرسٹیانو رونالڈو النصر کی دستخط شدہ فٹ بال جرسی کی نیلامی میں ایک سعودی خاتون نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

خاتون نے رونالڈو النصر کی دستخط شدہ جرسی 3 کروڑ روپے کی حیران کن قیمت میں خرید لی۔

ایکس پر پوسٹ کی گئی نیلامی کی ویڈیو میں ایک شخص کو حیرانگی سے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ پرتگالی فٹ بال اسٹار کی شرٹ کی بولی 2 کروڑ تک پہنچ گئی ہے اس میں اتنی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

نیلامی کا آغاز 2 کروڑ روپے سے شروع ہوتا ہے جو بڑھتے بڑھتے 3 کروڑ روپے کی حتمی بولی تک جا پہنچتا ہے۔ 3 کروڑ روپے کی حتمی بولی وہاں موجود ایک خاتون نے لگائی تھی جسے بزنس کمیونٹی کی ایک رکن قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سال جنوری میں سعودی فٹ بال کلب النصر میں شمولیت اختیار کی تھی۔