کراچی گرین لائن بس اگلے ماہ چلے گی

وفاقی وزیر اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنائی کہ گرین لائن اکتوبر کے آخر میں 40 بسوں کے ساتھ کھل جائے گی۔

وزیر سمندری امور علی حیدر زیدی کے ساتھ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ایک سال قبل وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے لیے ایک تاریخی پیکج کا اعلان کیا تھا ، کراچی کو گرین لائن منصوبہ مکمل ہو چکا تھا۔ باقی کام اگلے ماہ مکمل ہو جائے گا۔