اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ کرکٹ ویب سائٹ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں بتایا کہ بابر اعظم پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز کی کپتانی پہلے عماد وسیم کے ہاتھوں میں تھی اور ان ہی کی قیادت میں کراچی کنگز نے 2020 میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل بھی جیتا تھا۔
راچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ بابر اعطم 6 سال سے کراچی کنگز کا حصہ ہیں، وہ پہلے دن سے کراچی کنگز کا دل اور جان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کامیاب سیزن میں عماد وسیم نے کراچی کنگز کی کپتانی کی، بابر اعطم اب کراچی کنگز کو بلندیوں پر پہنچائیں گے۔ دوسری جانب بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز میرے لیے فیملی کی طرح ہے، کراچی کنگز اور سلمان اقبال نے مجھ پر بھروسہ کیا اور کپتانی کا موقع دیا۔
بریکنگ
- •نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر
- •سعودی عرب اور کویت کے درمیان معاہدے کی توثیق
- •سائفر کیس:چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان خصوصی عدالت میں جمع
- •کوئٹہ، زیرِعلاج کانگو مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی
- •نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار