کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی اطہرمتین جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں صحافی اطہر متین جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والے صحافی نجی نیوز چینل سے وابستہ تھے، مقتول اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھرواپس لوٹ رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق ان کی میت عباسی شہیداسپتال منتقل کردی گئی ہے۔