کراچی میں آتشزدگی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کورنگی کے علاقہ مہران ٹاون کے قریب ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی جس میں 15 مزدور زندہ جل گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ٹیموں کو ریسکیو آپریشن کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ رینجر کا عملہ بھی امدادی کاموں میں مصروف ہے۔
ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ فیکٹری عملے کے مطابق اندر تقریبا 25 لوگ تھے۔