کراچی میں پھر بارش

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور موسلا دھار بارش شروع ہو گئی ہے۔

کراچی ، گلشن حدید ، اسٹیل ٹاؤن ، بن قاسم ، پپری کے علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ فگر 33 اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی سندھ میں مون سون کا کم دباؤ کمزور ہو گیا ہے۔ اس سسٹم میں کراچی میں گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔