محکمہ موسمیات کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کی نوید سنائی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں شہر میں بحال ہو چکی ہیں لیکن ہوا کی رفتار کم ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 11 سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی 49 فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہر میں موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 19 ستمبر کو سمندری ہوائیں بڑھنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 19 ستمبر تک درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔