کراچی فیکٹری میں آگ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے معاوضے کا علان

حکومت سندھ نے کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن ، کورنگی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان اور کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا۔

یہ اعلان مرتضیٰ وہاب نے سانحہ کورنگی کے متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کیا۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت مقتول کے ورثاء کی حمایت کرتی ہے۔