راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے سائیٹ ایریا کراچی میں کارروائیوں کے دوران 6 کروڑ 93 لاکھ روپے مالیت کی مضر صحت چھالیہ اور سویٹ سپاری برآمد کر لی ۔ترجمان کسٹمز کے مطابق پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے خفیہ اطلاع پر سائیٹ ایریا کراچی میں واقع فیکٹری پر چھاپےکے دوران سمگل شدہ چھالیہ کے 1920 بیگ اورسویٹ سپاری کے 200 کارٹن برآمد کیے گئے جن سے بالترتیب 48ہزار کلو گرام مضر صحت چھالیہ اور 6ہزار کلو گرام سویٹ سپاری برآمد ہوئی جن کی مالیت 5 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے ۔دریں اثنا دوسری کارروائی میں سائٹ ایریا کراچی میں موجود گودام سے ایک کروڑ 53 لاکھ روپےمالیت کے 358 پی پی بیگ برآمد کیے گئے جن سے 15ہزار 300کلوگرام مضر صحت چھالیہ برآمد ہوئیں۔ ایف آئی آرکے اندراج کے بعد باضابطہ کارروائی شروع ہے۔
بریکنگ
- •طاقتوروں کو این آر او دیا جائے گا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں، عمران خان
- •وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا سپریم کورٹ رجوع کرنیکا فیصلہ
- •لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، اسے تسلیم کرتے ہیں، عطا تارڑ
- •عدالتی فیصلے نے سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا: فواد چودھری
- •جرمن سفیر نے پاکستان کو ’خدا حافظ‘ کہہ دیا